مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ائر فورس نے اسرائیل سے " اسپائس 2000 " بموں کی خریداری کے لیے 300 کروڑ بھارتی روپے کا معاہدہ کیا ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ اسرائیلی دفاعی ساز و سامان بنانے والی کمپنی رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز سے 100 اسپائس بم خریدے گی۔ یہ وہی بم ہیں جو بھارتی فضائیہ نے 26 فروری کو رات کی تاریکی میں پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں گرائے تھے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کا دوبارہ برسراقتدار آنے کے بعد یہ پہلا فوجی معاہدہ ہے۔ بھارت نے ہنگامی طور پر ان بموں کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے جو رواں سال کے آخر تک موصول ہوجائیں گے۔
بھارتی ائر فورس نے اسرائیل سے " اسپائس 2000 " بموں کی خریداری کے لیے 300 کروڑ بھارتی روپے کا معاہدہ کیا ہے۔
News ID 1891156
آپ کا تبصرہ